Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ

Now Reading:

کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ
دودھ کی قیمت

کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ

شہر قائد میں مہنگائی کے ماروں کے لیے ایک اور پریشانی میں اضافہ ہوگیا، دودھ کی قیمت 20 روپے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  20 روپے لٹر اضافے کے بعد دودھ کی سرکاری قیمت 200 روپے فی لٹرہوگئی ہے جبکہ شہر بھر میں دودھ فروش من مانی قیمت پر دودھ فروخت کررہے ہیں۔

کمشنر کراچی نے دودھ کی خوردہ قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی خوردہ قیمت 180 سے بڑھا کر 200 روپے لیٹر مقرر کردی ہے، یہ قیمت 6 فیصد چکنائی کے حامل بھینس کے دودھ کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کا فارم ریٹ 180 روپے ہے اور ہول سیل قیمت 188  روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شہر میں دودھ خوردہ سطح پر پہلے ہی 230 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے ، سرکاری قیمت میں 20 روپے اضافے سے خوردہ قیمت 250 روپے لیٹر تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر