آئی سی سی کیپٹنز ڈے پر احمد آباد میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی روہت شرما سے ملاقات ہوئی ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ کیپٹنز ڈے میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم حیدر آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے احمد آباد پہنچے۔
اس موقع پر ورلڈکپ میں حصہ لینے والی تمام دس ٹیموں کے کپتانوں کو مدعو کیا گیا ہے جو فوٹو سیشن کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیپٹنز ڈے: بابراعظم کی خصوصی طیارے سے احمد آباد آمد
شرکت کرنے والے کپتانوں میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، آسٹریلیا سے پیٹ کمنز، انگلینڈ کے جوس بٹلر، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سری لنکا سے داسن شناکا، جنوبی افریقہ سے ٹیمبا باووما، بنگلادیش کے شکیب الحسن، افغانستان کے حشمت اللہ شاہد اور نیدرلینڈز سے اسکاٹ ایڈورڈز بھی شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آٖفیشل میڈیا اکاؤنٹ سے بابر اعظم کی حیدر آباد سے احمد آباد تک کے سفر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
Hyderabad ✈️ Ahmedabad
Our captain is all set for the ICC Captains’ Day ©️#CWC23 pic.twitter.com/N6TwAGFocb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 4, 2023
ویڈیو میں بابر اعظم کے احمد آباد پہنچنے اور بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سے بات چیت کو دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کس طرح کھیلا جائے، انضمام کھلاڑیوں کو گُر سکھانے کے لیے بھارت روانہ
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے احمد آباد میں نیوزی لینڈ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا جب کہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
