اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست پر وزارت داخلہ اور جیل حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بشریٰ بی بی کی جیل میں شوہر کی سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کی درخواست پر سماعت کی۔
پٹیشنر بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔ انکو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جاسکتی ہے۔
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری تاریخ رہی ہے کہ جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کر سکتی ہے اس پر میں آرڈر کر دوں گا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر وزارت داخلہ اور جیل حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 2 اکتوبر 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بی نے جیل میں شوہر کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں قیدیوں کو دی گئی سہولت کے برعکس چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے، ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔
بعدازاں 3 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں شوہر کی سیکیورٹی کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے تھے۔
عدالت نے درخواست کو نمبر لگا کر 5 اکتوبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا تھا اور جسٹرار آفس کو درخواست جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
