Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی 5 لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی ہدایت

Now Reading:

نواز شریف کی 5 لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی ہدایت
نواز شریف

’نواز شریف آج بھی پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں‘

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لاہور سے کم از کم پانچ لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی ہدایت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک کے ذریعے مسلم لیگ ن کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کی بیدخلی سے متعلق نگران حکومت کے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے موقع پر شاندار استقبال کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور لاہور سے ہی کم از کم پانچ لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی ہدایت دے دی۔

اجلاس میں حمزہ شہباز سمیت لاہور کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو روزانہ کی بنیاد پر حلقوں میں کارنرز میٹنگز اور ورکرز کنونشن کی ہدایت دی گئی۔

Advertisement

اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف حلقوں میں استقبالیہ تیاریوں پر رانا ثناء اللہ نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے خدمت کو ووٹ دو کے بیانیے کو عملی شکل دینے کی بھی ہدایت کردی اور کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہمیں بہت محنت کرنا پڑے گی۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، سعد رفیق و دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے پاکستان آئیں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لینڈ کریں گے اور اس ہی دن وہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔

ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کرالی ہیں جبکہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر پاکستان سے مختلف شعبوں سے لیگی کارکن استقبال کے لئے پہنچیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے اور اس حوالے سے نوازشریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے کام سونپ دیا ہے اور کوشش ہورہی ہے کہ استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ پہنچيں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر