Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہبازنےمسلم لیگ ن کے تین سابق ارکان اسمبلی کے درمیان صلح کرا دی

Now Reading:

حمزہ شہبازنےمسلم لیگ ن کے تین سابق ارکان اسمبلی کے درمیان صلح کرا دی
حمزہ شہباز

سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان مختلف ناراضیاں ختم کرنے کاٹاسک سنبھال لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِِاعلٰی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے لاہورسے تعلق رکھنے والے تین سابق ارکان اسمبلی کے درمیان صلح کروا دی۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے سابق رکن ملک ریاض، سابق صوبائی اسمبلی کےارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ اورسمیع اللہ خان کے درمیان صلح کرا ئی۔ حمزہ شہبازنے تینوں کوماڈل ٹائون سیکرٹریٹ بلایا اورگلے شکوے دورکروائے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مداخلت کے بعد تینوں رہنماشیروشکرہوگئے۔

حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ پارٹی رہنما اورکارکن ایک فیملی کی طرح ہیں،ناراضی ختم کریں، پارٹی کیلئے تینوں رہنما اہم ہیں اختلافات پارٹی کیلئے نقصان دہ ہیں،

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے سابق ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں ان کے استقبال کی بھرپورتیاری کریں۔

اس موقع پر ملک ریاض نے اعلان کی کہ غزالی سلیم بٹ اورسمیع اللہ خان میرے بھائی ہیں گھرآنے کی دعو ت دیتاہوں، چھوٹے موٹے اختلافات فیملی میں بھی ہوجاتے ہیں، مل کرپارٹی کیلئے کام کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ غزالی سلیم بٹ اورسمیع اللہ خان نے بھی کھلے دل سے اختلافات ختم کردیے اورمل کرچلنے کاعزم کیا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر