Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ، 2 کشمیری طالب علم شہید

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ، 2 کشمیری طالب علم شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے نئی کارروائی میں 2 کشمیری طالب علموں کو شہید کردیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے ضلع گلگام میں قابض بھارتی فورس نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چند گھروں کا محاصرہ کیا اور اس دوران نہتے کشمیری طالب علموں پر فائر کھول دیے جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان طالب علم شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا ، اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی اور انہیں گھسیٹا بھی گیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان طالب علم شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت امین بٹ اور ثاقب احمد کے ناموں سے ہوئی۔ شہید دونوں نوجوان طالبعلم تھے اور یونیورسٹی کے قریب گھر میں رہائش پزیر تھے۔

Advertisement

دوسری جانب نوجوان کشمیری طالب علموں کی شہادت پر علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ بعد ازاں بھارتی پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے نہ صرف ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی بلکہ ان پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں کشمیری زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر