Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مستقبل میں کمی ہوگی، اسد عمر

Now Reading:

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مستقبل میں کمی ہوگی، اسد عمر
وفاقی حکومت

عمران خان کے بعد اب اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنادی ،حکومت کیا کرنے جارہی ہے یہ بھی بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی اور توانائی کی قیمت میں کمی سے معیشت اور انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔

اسلام آباد میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 2008 کے معاشی بحران کے بعد منصوبہ بندی کی اہمیت میں اضافہ ہوا، ملکی ترقی میں منصوبہ بندی کا اہم کردار ہے، ماضی میں منصوبہ بندی نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ پچھلے 50 سال میں معیشت کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہوا، معیشت میں تبدیلیوں کے باوجود منصوبہ بندی کا کردار کم نہیں ہوا، وزارت منصوبہ بندی کی استعدادکار بڑھانے سے ہی مرکزی کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھاکہ معیشت میں ریاست کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، تیل کے ذخائر کے باوجود 60 کی دہائی میں خلیجی ممالک غربت کا شکار تھے، ریاست کے مرکزی کردار سے ہی خلیجی ممالک غربت سےنکلے، موجودہ دورمیں چینی معیشت منصوبہ بندی کی بہترین مثال ہے۔

Advertisement

اسد عمر نے مزید کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ تھی، ہم 3 سالہ ترقیاتی اسٹریٹجی پر کام کر رہے ہیں کیونکہ معیشت کے استحکام کے لیے طویل مدتی اصلاحات واحد حل ہیں۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مستقبل میں کمی ہوگی، توانائی کی قیمت میں کمی سے معیشت اور انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر