
اس وقت صرف پیپلز پارٹی الیکشن مانگ رہی ہے، سلیم مانڈوی والا
چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینٹ برائے فنانس سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اس وقت صرف پیپلز پارٹی الیکشن مانگ رہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کل ملتان چیمبر آف کامرس کی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی، کاروباری شخصیات کے مسائل کو حل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چارٹرڈ آف اکانومی کی ضرورت ہے، پاکستان میں مہنگائی دنیا میں سب سے زیادہ ہے، ہم کوشش کریں گیں کے نگران حکومت کے ساتھ ملکر صنعت کاروں کے لیے احسن اقدامات کریں۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے حوالے سے کام کررہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن بروقت ہو، بزنس کمیونٹی کا بھی یہی کہنا ہے کہ الیکشن بروقت ہونا چاہیے۔
انکا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں الیکشن کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیول پلیئنگ کی بات کی ہے، اس وقت صرف پیپلز پارٹی الیکشن مانگ رہی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان مالی حالات میں مشکلات سے دو چار ہے، پاکستان کو تب فائدہ ہوگا جب بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہوگا، ہمارے ملک میں الیکشن کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام ہونا بہت ضروری ہے، تمام پارٹیز کو چاہیے کے ایک روڈ میپ پر کام کریں، پاکستان کے اکنامک ایجنڈے کو متاثر نہیں کرنا چاہیے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر سے الیکشن لڑے گی، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ہر پارٹی کو پورا حق حاصل ہے، ہماری خواہش ہے کہ ملک میں فیئر الیکشن ہو۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتہ نواز شریف کا کیا پلان ہے، اگر وہ کچھ اور سوچ کر آرہے ہیں تو انکی یہ سوچ غلط ہے، نواز شریف بھی یہ بات اچھے سے سمجھتے ہوں گے کہ معیشت میں استحکام ہونا ملکی مفاد میں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News