Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ 2023: پاکستان نے نیدرلینڈز کو81 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

ورلڈکپ 2023: پاکستان نے نیدرلینڈز کو81 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈ کی زبردست بولنگ کی بدولت پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے نیدرلینڈ کی پوری ٹیم کو 41 اوورز 205 رنز میں آوٹ کیا۔

نیدرلینڈ کی جانب سے بس دے لیڈے نے 67 رنز کی نمایاں انگز کھیلیں ، بس دے لیڈے نے 68 گیندوں پر 67 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، حسن علی نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، شاداب خان اور افتخار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

نیدرلینڈ کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور میکس اوڈوڈ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم حسن علی نے میکس کو جلد ہی پویلین واپس بھیج دیا وہ 5 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کو دوسری کامیابی کولن ایکرمین کی صورت میں ملی جو 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل نیدرلینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور فخرزمان ایک بار پھر ناکام رہے، وہ 12 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد امام الحق بھی 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم جن سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ بڑا اسکور کریں گے لیکن بابر بھی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بعد ازاں محمد رضوان اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ دونوں کے درمیان 120 رنز کی شراکت بھی قائم ہوئی تاہم دونوں کھلاڑی 68،68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس دوران سعود شکیل نے ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے دوسری تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی بنایا۔ انہوں نے 32 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جب کہ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق 31 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

افتخار احمد بھی صرف 9 رنز ہی بناسکے جس کے بعد شاداب خان اور محمد ںواز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، محمد نواز 39 اور شاداب خان 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔ حارث رؤف 16 رنز پر آؤٹ ہوئے جب کہ شاہین آفریدی 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

نیدرلینڈ کی جانب سے بس دی لیڈ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آریان دت، لوگان وین بیک، پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے ، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1710206434837971084

پاکستان اسکواڈ: بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، فخرزمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد نواز، حسن علی، حارث رؤف، شاہین آفریدی

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1710207251624198455

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر