Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی پولیس کو وزیر اعظم اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول

Now Reading:

بھارتی پولیس کو وزیر اعظم اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول
مودی

بھارتی پولیس کو وزیر اعظم اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول

بھارتی پولیس کو وزیر اعظم نریندر مودی اور احمد آباد میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے  کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور احمد آباد کے نریندر  مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ای میل میں 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دھمکی آمیز ای میل میں مزید کہا گیا کہ اسٹیڈیم پر حملے کے لیے بندے تعینات کردیے گئے ہیں۔ بعد ازاں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اڑائیں گے۔

ای میل میں کہا گیا کہ آپ جتنی سیکیورٹی کا انتظام کرلیں ہم سے بچ نہیں سکتے۔

Advertisement

ای میل  کے حوالے سے پولیس  نے اپنے موقف میں کہا کہ  ہمیں دہشتگرد گروہ کی جانب سے کی جانے والی ای میل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے موصول ہوئی جس  تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ جاری کر دیا  گیاہے۔

بھاتی پولیس کے مطابق جس آئی ڈی سے ای میل کی گئی اسے ٹریس کرنے کی کوشش  کی جارہی ہے۔شبہ ہے کہ ای میل یورپ سے آئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس کو یہ دھمکی ایسے وقت میں موصول ہوئی ہے جب بھارت میں ایک روز قبل ہی آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز ہوا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے اسی نریندر مودی اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی جسے دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر