 
                                                      بھارتی اداکارہ گوہر خان فلسطینیوں کی حمایت میں بول پڑیں
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور ماہر رقاصہ گوہر خان نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں بیان دے دیا۔
اداکارہ گوہر خان نے فلسطینیوں کی حمایت میں ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟ ظلم و ستم کی سالہا سال تاریخ سے بے خبردنیا کے لیے اب دیکھنا آسان ہو گیا ہے۔
Since when did the oppressor become the oppressed ????? Convenient eyesight of the world !!!!! Blind to years n years of history of oppression .
— Gauahar Khan (@GAUAHAR_KHAN) October 7, 2023
واضح رہے کہ 2 روز قبل حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔
حماس نے ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے میں اب تک اسرائیل کے سینئر فوجی افسر سمیت 600 سے زیادہ اسرائیلی مارے گئے ہیں۔
گزشتہ رات اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 19 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل 48 گھنٹے کے اندر غزہ میں زمینی کارروائی کرے گا۔
اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 413 ہو گئی ہے، 2 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 