Advertisement
Advertisement
Advertisement

اچھے کولیسٹرول کی اعلی سطح ڈیمنشیا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے، تحقیق

Now Reading:

اچھے کولیسٹرول کی اعلی سطح ڈیمنشیا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے، تحقیق
ڈیمنشیا

اچھے کولیسٹرول کی اعلی سطح ڈیمنشیا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے، تحقیق

ہائی ڈینسٹی لائپوپروٹین  یعنی ایچ  ڈی ایل جسے اچھا کولیسٹرول کہاجاتا ہے اس کی بلند اور کم دونوں ہی سطحیں صحت کو متاثر کرتی ہیں تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ بوڑھے افراد میں ڈیمنشیا کے قدرے بڑھ جانے والے خطرے سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مطالعہ یہ تو ثابت نہیں کرتا  ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی زیادہ یا کم سطح ڈیمنشیا کا سبب بنتی ہے۔ تاہم یہ صرف ایک ایسوسی ایشن کو ظاہر کرتا ہے.

پس منظر اور سابقہ نتائج

بوسٹن یونیورسٹی کی تحت کی جانے والی اس تحقیق کی مصنفہ ماریا گلیمور، ایس سی ڈی کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر پچھلے مطالعات بے نتیجہ رہے ہیں اور یہ نیا مطالعہ خاص طور پر معلوماتی ہے کیونکہ شرکاء کی بڑی تعداد اور طویل فالو اپ کی صورت میں حاصل ہونے والی اس معلومات نے ہمیں کولیسٹرول کی سطح کی حد جیسے بہت زیادہ یا بہت کم نے ڈیمنشیا کے ساتھ روابط کا مطالعہ کرنے اور درست تخمینہ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔

اس تحقیق میں ڈیمنشیا اور کولیسٹرول کی سطح کے درمیان تعلق معلوم کرنے کے لیے قیصر پرمیننٹ ناردرن کیلیفورنیا ہیلتھ پلان کے 184,367 افراد شامل کو شامل کیا گیا تھا، جن کی اوسط عمر 70 برس تھی اور جنہیں مطالعہ کے آغاز میں ڈیمنشیا نہیں تھا۔ ان تمام افراد کا صحت کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا  اور کولیسٹرول کی سطح کو اگلے دو سالوں میں اوسطاً 2.5 مرتبہ معمول کی صحت کی دیکھ بھال کے دوران ناپا گیا۔ اس کے بعد قیصر ہیلتھ کیئر سسٹم کے اندر الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز کے ذریعے اوسطاً نو سال تک ان کو زیر نگرانی رکھا گیا۔ اسی دوران ان میں سے  25,214 افراد کو ڈیمنشیا کا مرض لاحق ہوگیا۔

Advertisement

اس تحقیق میں تمام شرکاء میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی اوسط سطح 53.7 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر (ملی گرام/ڈی ایل) تھی۔ صحت مند مردوں کے لیے یہ سطح  40 mg/dL سے زیادہ اور خواتین کے لیے 50 mg/dL  سے اوپر سمجھی جاتی ہے۔ شرکاء کو ان کے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کی بنیاد پر پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی بلند ترین سطح والے لوگوں میں درمیانی گروپ کے افراد کی نسبت ڈیمنشیا کی شرح 15 فیصد زیادہ تھی۔ سب سے کم درجے والے افراد میں درمیانی گروپ کے لوگوں کے مقابلے میں ڈیمنشیا کی شرح 7 فیصد زیادہ تھی۔

ان نتائج میں دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھا گیا جو ڈیمنشیا کے خطرے کو متاثر کر سکتے ہیں، جیسے الکحل کا استعمال، ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب، اور ذیابیطس۔

تاہم محققین نے کم کثافت والے لائپو پروٹین، یا ’’خراب‘‘ کولیسٹرول، اور ڈیمنشیا کے خطرے کے درمیان صرف ایک معمولی تعلق کو نوٹ کیا۔

محققین کے مطابق ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی اعلیٰ اور کم دونوں سطحیں ڈیمنشیا کے خطرے میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔ اور اس طرح ان کی طبی اہمیت غیر یقینی ہے۔اس کے برعکس، ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ڈیمنشیا کے خطرے کے درمیان کوئی تعلق نہیں پایاگیا۔ یہ نتائج اس بات کے ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول ڈیمنشیا کے ساتھ اسی طرح پیچیدہ وابستگی رکھتا ہے جیسا کہ دل کی بیماری اور کینسر کے ساتھ رکھتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر