
آسٹریلیا سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
آسٹریلیا سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست ساؤتھ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گِر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 50 سالہ پائلٹ اپنے 24 سالہ بیٹے کے ساتھ چھوٹے طیارے میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور ریاست کے علاقے کرسٹل بروک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس سے بیٹا موقع پر ہلاک اور پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی پائلٹ کو تشویشناک حالت میں رائل اڈیلیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو (اے ٹی ایس بی) کے تفتیش کاروں نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News