Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست

Now Reading:

ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست
ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست

ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا آٹھواں میچ بھارتی شہر حیدر آباد میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جیت اپنے نام کی۔

پاکستان نے ورلڈ کپ میں اب تک کا سب سے زیادہ 345 رنز کا ہدف حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے جب کہ قومی ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 10 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اوپنر امام الحق صرف 12 رنز بناکر ہی پویلین لوٹ گئے جس کے کپتان بابر اعظم 37 رنز کے مجموعی اسکور پر 10 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

Advertisement

عبداللہ شفیق اور وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنز کی شراکت قائم کی۔

عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 113 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ پتھیرانا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے لیکن تب تک میچ پاکستان کی گرفت میں آچکا تھا۔

سعود شکیل 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان نے 121 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور افتخار احمد 22 رنز بناکر ناؤٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھو شنکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہیش تھیکشنا اور متھیشا پتھیرانا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

سری لنکا کی بیٹنگ

ورلڈکپ 2023 کے آٹھویں میچ میں سری لنکن بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

Advertisement

سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے اننگز کا آغاز کیا حسن علی نے دوسرے ہی اوور میں پریرا کی وکٹ حاصل کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بلے باز کوشل مینڈس نے نسانکا کے ساتھ ملکر 102 رنز کی شراکت قائم کی۔ نسانکا نصف سنچری بنانے کے بعد 51 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کوشل مینڈس نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 64 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔

کوشل مینڈس نے حسن علی کو مسلسل دو چھکے مارنے کے بعد تیسری گیند پر اپنی وکٹ گنوا دی وہ 77 گیندوں پر 122 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔

بعد ازاں سدیرا سمراوکراما نے بھی ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ بھی حسن علی کا ہی شکار بنے۔ ان کی 108 رنز کی اننگز میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، شاداب خان، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی۔ پاکستان نے آؤٹ آف فارم بلے باز فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جب کہ سری لنکا نے کسن راجیٹھا کی جگہ مہیش تھیکشانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر