پاکستان اور چین کا سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے پر غور
اسلام آباد: پاکستان اور چین کے مابین طویل عرصے کے بعد سی پیک منصوبوں پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط اور تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورمیں شرکت کیلئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اگلے ہفتے چین روانہ ہو گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم 16 اکتوبر کو چین روانہ ہونگے، 17 اور 18 اکتوبر کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت 15 معاہدوں اور ایم اویوز پر دستخط کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 6.67 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے کے معاہدہ پر دستخط کا امکان ہے۔ تاہم چین نے ایم ایل ون منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر رضا مندی ظاہر کردی۔
سی پیک کے تحت گدھوں کی کھال ایکسپورٹ کرنے کیلئے پروٹوکول، ایڈوانس میٹرنگ انفرا اسٹرکچر اور پاکستان سپیس سنٹر منصوبے کیلئے بھی معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیری مصنوعات اور گوشت ایکسپورٹ کرنے کیلئے بھی پروٹوکول معاہدے پر دستخط ہونگے جبکہ سی پیک کے تحت گوادر کی اربن ڈویلپمنٹ کیلئے بھی معاہدے پر دستخط ہونگے۔
1 اگست 2023 کو پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو شروع ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے تھے۔ چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ اس سلسلے میں پاکستان آئے تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی 6 یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے۔
معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطوں کے بعد ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے تھے جس سے دونوں ممالک کے درمیان نئے ماڈل کے تحت اقتصادی تعاون کومزید فروغ حاصل ہو گا۔
دوسرے مرحلے میں بزنس ٹو بزنس حکمت عملی کے تحت زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی جائے گی اور ہمیں یقین ہے کہ یہ منصوبے کامیابی سے مکمل ہوں گے۔
سی پیک کا شاندار منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، گزرے دس برسوں کے دوران بہت سے اتار چڑھاؤ آئے لیکن سی پیک چلتا رہا، گویا اس کی رفتار کم ہوئی لیکن اس منصوبے کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
