
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب گوجرانوالہ پہنچ گئے، ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی گوجرانوالہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال کے باہر اور اندر بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہونے، گندگی کے ڈھیر اور صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال پر محسن نقوی نے گندگی کے ڈھیر فوری طور پر اٹھائے کا حکم دیا۔
ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں بعض مریضوں اور تیمارداروں نے علاج معالجے کی سہولتوں کے فقدان کے حوالے سے شکایات کی جس پر محسن نقوی نے موقع پر ہی ہسپتال انتظامیہ کو شکایات کے ازالے کیلئے احکامات جاری کر دیئے۔
مظلوم ماں مسز طاہرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل کی کہ ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے میری بیٹی موت کے منہ میں چلی گئی ہے، انصاف کیا جائے جس پر محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈائلسز سنٹر، میڈیکل کڈنی وارڈ، بچہ وارڈ، ویٹنگ ایریا اور ایمرجنسی بلاک کا بھی دورہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چائلڈپروٹیکشن بیورو کی عمارت کا بھی دورہ کیا۔
ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کے بچہ وارڈ کو شفٹ کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے محسن نقوی نے بچہ وارڈ کی شفٹنگ جلد کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، آرپی او گوجرانوالہ اور ایم ایس ہسپتال بھی وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News