
حماس اسرائیل کشیدگی: جمائما گولڈ اسمتھ کا موقف سامنے آگیا
حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے دنیا بھر آواز بلند کی جا رہی ہے، مختلف نامور شخصیات ، سیاست دان ، سماجی رہنما اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور نامور برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو مختلف متاثرہ بچوں کی تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک کا تعلق فلسطین جبکہ دوسرے کا تعلق اسرائیل سے ہے۔
I stand with the innocent human beings on both sides of this conflict.
AdvertisementCondemn both. pic.twitter.com/sh8hsVLHHJ
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) October 9, 2023
جمائما گولڈ اسمتھ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ اس کشیدگی کی صورتحال میں دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ ہیں ۔
نامور فلمساز نے مزید لکھا کہ دونوں ممالک میں سے جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، وہ اس کی پرزور مذمت کرتی ہیں۔
AdvertisementI stand with the innocent human beings on both sides of this conflict, especially the children.
Condemn both. pic.twitter.com/h2K8i1eGlM
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) October 9, 2023
واضح رہےکہ غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری اس کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی ہوائی، زمینی اور سمندری بمباری جاری ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں کی نتیجے میں اب تک 12 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائيلی وزير دفاع نے غزہ کے مکمل محاصرے کا حکم دیا ہے، غزہ کی سرحد پر فوج اور ٹینک پہنچا دیے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News