
سائبر سیکیورٹی حملہ؛ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: سائبر سیکیورٹی حملوں کی روک تھام کیلئے وزارت آئی ٹی کی جانب سے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) رولز 2023 کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ رسپانس ٹیم کا مقصد پاکستانی اداروں کے ڈیٹا پر ممکنہ سائبر سیکیورٹی حملوں کی روک تھام اور فوری ردعمل ہے، رولز کے تحت نیشنل اور سیکٹورل سطح پرکمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی تشکیل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرٹ ٹیمیں 24 گھنٹے اور تعطیلات میں بھی پاکستان کے سائبر اسپیس کی نگرانی اور تحفظ کی ذمہ دار ہوں گی، وزارت آئی ٹی کے فنڈ سے قائم نیشنل شرٹ، مختلف سرٹ ٹیموں سے رابطے اور بروقت معاونت فراہم کرے گی۔
نگران وزیر آئی ٹی نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی آپریشن سینٹر کا قیام بھی اسی رولز کے تحت عمل میں لایا جائے گا، وزارت آئی ٹی سرٹ کونسل کے قیام کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کرے گی۔
عمر سیف نے مزید کہا کہ کونسل کا مقصد تمام سرٹ ٹیموں کو ایڈوائزری اور رولز کے نفاذ سے متعقل معاونت کی فراہمی و نگرانی ہے۔ سرٹ کونسل میں سیکریٹری آئی ٹی بطور چیئرمین، وزارت دفاع، خارجہ، داخلہ اور کیبنٹ ڈویژن کے نمائندگان ممبر ہوں گے جبکہ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، ٹیلی کام سیکٹر، انڈسٹری، اکیڈمیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی رکن ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News