
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی ہمدردیاں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے یوسف ایم الدوبے کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی واضح اور دو ٹوک الفاظ میں حمایت کی ہے، ہم توقع رکھتے ہیں کہ او آئی سی کشمیری عوام کو اُن کا ستصواب رائے دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر بے دردی سے بمباری کر رہا ہے، کشمیری عوام کی ہمدردیاں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے اسلامی تعاون تنظیم نے دنیا کے ہر فورم پر مؤثر انداز میں آواز اُٹھائی ہے، او آئی سی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ کشمیری عوام ایک طویل عرصے سے اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، بھارت اب تک مقبوضہ کشمیر میں 42 لاکھ سے زیادہ غیر ریاستی ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کر چکا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے یوسف ایم الدوبے نے کہا کہ او آئی سی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے، تنظیم آئندہ بھی کشمیریوں کو اُن کا حق دلوانے کے لئے اپنا کردار ہر سطح پر ادا کرتی رہے گی۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی نمائندے ایمبسیڈر یوسف ایم الدوبےنے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو رواں سال دسمبر میں گیمبیا میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جو صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News