Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس مشروب کا روزانہ استعمال بڑھتی عمر میں یاداشت کو بہتر بناتا ہے

Now Reading:

اس مشروب کا روزانہ استعمال بڑھتی عمر میں یاداشت کو بہتر بناتا ہے
یاداشت

اس مشروب کا روزانہ استعمال بڑھتی عمر میں یاداشت کو بہتر بناتا ہے

عمر بڑھنے کے ساتھ جسم میں کئی تبدیلیاں جنم لینے لگتی ہیں یہ تبدیلیاں دماغی افعال کو بھی متاثر کرتی ہیں اور یاداشت کم ہونے لگتی ہے تاہم کافی کا استعمال اس کمی کو دور کر کے یاداشت بہتر بنا سکتا ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کافی میں پایا جانے والا ٹرائیگونیلائن مرکب جو کہ کئی دوسری سبزیوں میں بھی جاتا ہے عمر بڑھنے کے ساتھ علمی کمی کو بہتر بنا سکتا ہے اس طرح سیکھنے کے عمل اور یاداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ٹرائیگونیلائن نیورو ٹرانسمیٹر کو تقویت دیتا ہے سوزش کو کم کرتا ہے۔ یہ قدرتی مرکب عمر رسیدگی سے منسلک علمی چیلنجوں کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹرائیگونیلائن جسے ٹی جی کے نام سے بھی جاناجاتا ہے کافی، میتھی کے بیج اور مولی میں پایا جاتا ہے، اس مرکب نے بوڑھے چوہوں میں سیکھنے کی صلاحیت اور یادداشت کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔

ٹی جی اعصابی نظام کی نشوونما، مائٹوکونڈریل فنکشن، اور نیورو ٹرانسمیٹر کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

جبکہ یہ مرکب نیوروئنفلامیشن کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کئی دماغی امراض جیسے الزائمر اور پارکنسنز کا سبب بنتا ہے  ساتھ ہی یہ ہپپوکیمپس میں کلیدی نیورو ٹرانسمیٹر کی سطح میں اضافہ کرتاہے۔

یونیورسٹی آف سوکوبا کے زیرقیادت محققین نے علمی اور سالماتی حیاتیات دونوں کے نقطہ نظر سے میموری اور سیکھنے کے عمل جیسے  علم حاصل کرنا، یاداشت کو برقرار رکھنا، ساخت بنانا، اور ارد گرد کے ماحول سے متعلق معلومات کے اطلاق پر ٹی جی کے اثرات کا جائزی لیا، واضح رہے کہ اس تحقیق کے لیے بوڑھے چوہوں کا انتخاب کیا گیا۔

30 دن تک چوہوں کو ٹی جی مرکب زبانی طور کھلایا گیا تو ان چوہوں میں سیکھنے اور میموری کی کارکردگی میں نمایاں بہتری  نوٹ کی گئی بہ نسبت ان چوہوں کے جنہیں اس طرح کا کوئی مرکب نہیں دیا گیا تھا۔

اس کے بعد، محققین نے بنیادی مالیکیولر میکانزم کو دریافت کرنے کے لیے ہپپوکیمپس کا مکمل جینوم ٹرانسکرومیٹک تجزیہ کیا۔ انہوں نے اعصابی نظام کی نشوونما، مائٹوکونڈریل فنکشن، اے ٹی پی کی ترکیب، سوزش، آٹوفیجی، اور نیورو ٹرانسمیٹر کے افعال سے متعلق سگنلنگ کے راستوں میں بہتری نوٹ کی۔ اس  طرح ہپپوکیمپس میں نیورو ٹرانسمیٹر ڈوپامائن، ناراڈرینالین اور سیروٹونن کی سطح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

یہ نتائج عمر سے متعلق سیکھنے کے عمل اور یادداشت کی خرابی کو روکنے اور بہتر بنانے میں ٹی جی کی افادیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر