Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی چوری کیخلاف موثر اقدامات کے مثبت نتائج

Now Reading:

بجلی چوری کیخلاف موثر اقدامات کے مثبت نتائج
بجلی چوری

بجلی چوری کیخلاف موثر اقدامات کے مثبت نتائج

بجلی چوری کیخلاف اٹھائے جانے والے حالیہ موثر اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن زور و شور سے جاری ہے جبکہ بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج اور گرفتاریوں کے بعد واجبات کی وصولی بھی جاری ہے۔

یکم ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک مجموعی طور پر 27381 مقدمات درج، 13621 افراد گرفتار جبکہ 17.67 بلین روپے وصول کیے گئے۔

بجلی چوری کے مقدمات، گرفتاریوں اور واجبات کی ادائیگی میں لیسکو لاہور سب سے آگے رہا، لیسکو لاہور میں بجلی چوری کیخلاف 12778 مقدمات درج، 4587 افراد گرفتار جبکہ 4.61 بلین روپے کے واجبات وصول کیے گئے۔

گیپکو گوجرانوالہ میں 1473 مقدمات درج، 779 گرفتاریاں اور 0.51 بلین روپے کے واجبات وصول کیے جبکہ فیسکو فیصل آباد میں 2358 مقدمات درج، 1932 گرفتاریاں اور  0.70بلین روپے کے واجبات وصول کیے گئے۔

Advertisement

اس کے علاوہ آئیسکو اسلام آباد میں 349 مقدمات درج، 263 گرفتاریاں اور 0.38 بلین روپے کے واجبات وصول کیے گئے۔

میپکو ملتان میں 5856 مقدمات درج، 4688 گرفتاریاں اور 1.90 بلین روپے کے واجبات وصول کیے جبکہ پیسکو پشاور میں 3008 مقدمات درج، 1017 گرفتاریاں اور 3.17 بلین روپے کے واجبات وصول ہوئے۔

اسی طرح ٹیسکو قبائی علاقہ جات میں 57 مقدمات درج، 16 گرفتاریاں جبکہ 0.06 بلین روپے کے واجبات وصول کیے گئے۔

بجلی چوری کے مقدمات میں گرفتار تمام ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، تاہم مستقبل میں بھی متعلقہ ادارے بجلی چوروں کے خلاف  گھیرا مزید تنگ کرنے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے سات اضلاع میں دوسال میں 119 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی، ان اضلاع میں دوسال میں مجموعی طور پر 27 لاکھ صارفین نے 650 ارب روپے کی بجلی خرچ کی۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق پشاور میں دوسال میں 60 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی اور 639 488 صارفین کو 200 ارب روپے کی بجلی مہیا کی گئی جبکہ مردان میں 359892 صارفین نے دوسال میں 68 ارب روپے کی بجلی استعمال کی اور 22 ارب روپے کی سالانہ بجلی چوری کی گئی۔

Advertisement

اسی طرح سوات میں 349298 صارفین نے دو سال میں 32 ارب روپے کی بجلی خرچ کی اور گزشتہ دو سال میں چار ارب کی چوری ہوئی جبکہ بنوں میں دوسال میں 19 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی۔

اس کے علاوہ ملتان میں گزشتہ دوسال میں 1226581 صارفین نے سالانہ 222 ارب روپے کی بجلی خرچ کی، اور 6 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی جبکہ بھکر شہر کے 29233 صارفین کو 26 ارب روپے کی بجلی دی گئی اور دو ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر