
سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے ملنے والے پیار پر امیتابھ بچن کا اظہار تشکر
بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن 11 اکتوبر کو 81 سال کے ہوگئے ہیں اور اس موقع پر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہر بڑے نام نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے بھی انہیں خاص انداز میں مبارکباد پیش کی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپر اسٹار کے مداح بڑی تعداد میں ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور اداکار کے لئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس موقع کی کئی ویڈیوز اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں ہیں جس میں امیتابھ بچن کو بہت ہی عاجزانہ انداز میں اپنے مداحوں سے سالگرہ کی مبارکباد وصول کرتے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اپنے سوشل اکاونٹس پر پوسٹ بھی شیئر کی ہیں۔
T 4796 – in absolute sublimation before this love pic.twitter.com/oiwppwcOfJ
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) October 11, 2023
اس پوسٹ میں بالی ووڈ سپر اسٹار نے کہا کہ وہ اس خاص دن پر اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت اور پیار کے لیے خود کو ’خوش قسمت‘ محسوس کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے بھی امیتابھ بچن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی جبکہ شاہ رخ خان نے بھی ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News