
دہشتگردوں کو بیرون ملک سے معاونت فراہم کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو بیرون ملک سے معاونت فراہم کی جارہی ہے۔
آئی جی عثمان انور نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی مسجد میں فائرنگ کا واقعہ ہوا جس کی سازش بیرون ملک تیار ہوئی، سیالکوٹ میں مسجد میں صبح فائرنگ کر کے کچھ افراد کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد ہم نے دہشتگردوں کو پکڑ لیا ہے، ملزمان کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کریں گے، اس گروپ کا نیٹ ورک ناموں کے ساتھ بتائیں گے۔
عثمان انور نے کہا کہ یہ دہشتگرد جھوٹے اور بدکار ہیں، سازش کرنے والوں کو پیغام ہے آپ کو بےنقاب کررہے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ملک میں ہونے والی دہشتگردی کو 24گھنٹے میں پکڑا ہے، دہشتگردوں کو بیرون ملک سے معاونت فراہم کی جارہی ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ چوہے پاکستان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، جو لوگ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں انہیں پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے۔
عثمان انور نے مزید کہا کہ پاکستان کی ریاست پر حملے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، ہمارے تمام ادارے امن کیلئے کام کریں گے۔
یاد رہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے کردی گئی ہیں، اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی اور 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کر کے مجاز عدالتوں میں پیش کردیا گیا۔
غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 18 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News