بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ کوئی ٹیم فیورٹ نہیں مقابلہ برابری کا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما گرین کیپس کی کارکردگی کے معترف نظر آئے۔
روہت شرما نے کہا کہ ان کی ٹیم ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف فتح اور تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد اچھے ردھم میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی ایک ماہ کے دوران بھارت میں 7 یا 8 میچز کھیلے ہیں اور اس سے پہلے سری لنکا اور پھر ابھی ورلڈ کپ میں بھی دو میچز کھیل چکے ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ ہماری توجہ اس پر ہے کہ ہم کیسے اچھی کرکٹ کھیلیں، کنڈیشنز کو اچھی طرح سمجھیں ۔
روہت شرما نے کہا کہ بڑے میچ کے حوالے سے شور نہیں مچانا چاہیے اور کل کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی توجہ حریف کے خلاف معیاری کھیل پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسا میں پہلے کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ یہ بڑا میچ ہے ، ہم ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور معیاری کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
