Advertisement
Advertisement
Advertisement

عراق میں اتحادی افواج کے اڈے پر راکٹ حملہ، تین فوجی ہلاک

Now Reading:

عراق میں اتحادی افواج کے اڈے پر راکٹ حملہ، تین فوجی ہلاک
اتحادی افواج

عراقی دارالحکومت بغداد  میں اتحادی افواج کے  اڈے پر راکٹ حملوں میں تین فوجی ہلاک  جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ  عراقی اڈے  میں امریکی اور اتحادی فوجیوں کی رہائش گاہ پر متعدد راکٹوں کے حملے میں کم از کم تین اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراق اور شام میں امریکہ کے زیر قیادت اتحاد کے ایک بیان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوجی اڈے پر 18 راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں اتحادی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

داعش شام اورعراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اقوام متحدہ

امریکی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں ایک امریکی فوجی، ایک امریکی ٹھیکیدار اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوا ہے۔ تاہم ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام ابھی تک جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب  برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والا   برطانوی فوجی ’رائل آرمی میڈیکل کور ‘کا  حصہ تھا۔

واضح رہے رواں برس جنوری میں امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے میں ایران کے سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے خطے میں صورتحال کشیدہ ہے۔

عراق میں امریکی فوج کے خلاف شدید احتجاج

آٹھ جنوری کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 100 سے زائد امریکی فوجیوں کو شدید قسم کی دماغی چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم اس واقع کے بعد سے ایران اور امریکہ کی جانب سے مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر