Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس طلب

Now Reading:

عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس طلب
الیکشن کمیشن

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی سندھ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پیر کو کراچی پہنچیں گے۔

اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ سیکرٹری الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر افسران بھی ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ انتخابات سے متعلق چیف سیکرٹری آفس میں منگل کو اہم اجلاس ہوگا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبے میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، امن وامان کی صورتحال اور دیگر امور پر بھی گفتگو ہوگی۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف سیکرٹری سندھ اجلاس میں صوبے میں انتخابات سے متعلق بریفنگ دیں گے جبک صوبائی الیکشن کمشنر اعجازِ انور چوہان بھی بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کر چکی ہیں۔

بعدازاں ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم اس حوالے سے 21 ستمبر 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وتجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔ حتمی فہرستوں کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروادیے جائیں گے۔

دوسری جانب 12 اکتوبر 2023 کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے کوئی ممکنات نظر نہیں آرہے، اس میں کوئی ابہام نہیں، انتخابات کا اپنے وقت پر اعلان اور انعقاد ہوگا، انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کریں گے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ  فیصلہ سازی میں حتمی فیصلے نگران حکومت کرتی ہے، نگران حکومت کا کام شفاف انتخابات کیلئے معاونت فراہم کرنا ہے، آزادانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔ نواز شریف سمیت کوئی بھی سیاسی لیڈر اگر ہمارے فرائض منصبی کے حوالے سے ملاقات کی خواہش کرے گا تو اس سے ضرور ملاقات کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر