Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان فلسطین کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

Now Reading:

پاکستان فلسطین کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان فلسطین کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے غزہ میں اسرائیل فورسز کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملوں اور بمباری کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی پارلیمنٹ، حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان فلسطین کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسرائیل طاقت کے نشے میں انسانیت سوز مظالم اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، اسرائیل غزہ پر ظلم اور بربریت کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، نہتے فلسطینیوں پر بمباری فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے، معصوم بچوں، خواتین، بزرگوں پر اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی کشیدہ صورتحال پر اقوام عالم کی خاموشی ناقابل فہم ہے، فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بمباری سے ہزاروں نہتے شہری نشانہ بن چکے ہیں، اقوام متحدہ کی عالمی تنظیموں اور او آئی سی کو فلسطین میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، فلسطین میں نہتے شہریوں پر بمباری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں، فلسطین میں جاری مظالم پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی حیران کن ہے، اقوام متحدہ کو فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری مظالم اور بمباری کو رکوانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

 راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جائے  والے مظالم انسانیت کے منافی ہیں، فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم پر ترقی یافتہ ممالک کی خاموشی انتہائی قابل تشویش ہے، فلسطین کے ہسپتالوں میں بے یارومددگار زخمی مدد کے لیے پکار رہے ہیں، فلسطین کے ہسپتالوں میں ادویات، خوراک، طبی سہولیات اور پانی کی شدید قلت ہے، پانی، بجلی، ادویات سمیت بنیادی سہولیات کی بندش غیر انسانی طرز عمل ہے، فلسطینی ہسپتالوں میں طبی امداد کی فراہمی نا ہونا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے لیے سوالیہ نشان ہے، تمام تنازعات کو بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شہید فلسطینیوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

 راجہ پرویز اشرف نے اسرائیل کی بمباری سے شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

 اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام فلسطین کی آزادی کے لیے دعا گو ہیں۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر