
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ اُن کی ذاتی دولت پر اُن کے والدین کا کوئی حق نہیں ہے۔
2004 میں اداکارہ امیشا پٹیل نے مالی معاملات میں بد انتظامی پر اپنے والد کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔
اداکارہ نے اپنے عدالتی کیس میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے والد نے ان کے اکاؤنٹس کے ساتھ بدانتظامی کی ہے جس پر انہیں 12 کروڑ کا نقصان ہوا ہے اور وہ انہیں واپس دلایا جائے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے والد کے خلاف کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ اداکارہ کی دولت پر ان کے والدین کا کوئی حق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی نانی اس وقت ان کو سپورٹ کررہی تھی اور ان کے والدین نے نانی کو بھی بیوقوف بنانے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ بعد میں حالات نارمل ہونے کے بعد اداکارہ اور ان کے والدین کے درمیان معاملات طے پاگئے اور ان کا جھگڑا ختم ہوگیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News