Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا، آصف زرداری

Now Reading:

آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا، آصف زرداری
آصف علی زرداری

کراچی کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے،آصف زرداری

سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوم شہدا سانحہ کارساز کے موقع پر کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ18 اکتوبر کے شہداءکی قربانی، بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کا واقعہ ناقابل فراموش ہے، کارساز کے شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں ہوگی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترامیم جمہوریت کے شہداء کی جدوجہد کا ثمر ہے، پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانے تک جمہوریت کے شہداءکے خون کے مقروض رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پاکستان میں امن ہوگا اور عوام خوشحال ہوں گے، خودمختار پارلیمنٹ، آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد غریب اور مستحق خواتین کو ریاست کے ثمرات میں حصہ دار بنانا ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے شدت پسندوں کی مذاحمت کی۔

سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نوجوان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر