Advertisement
Advertisement
Advertisement

پالک پورا ہفتہ ترو تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقے آزمائیں

Now Reading:

پالک پورا ہفتہ ترو تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقے آزمائیں

پالک گھروں میں پکائی جانے والی ایک عام سبزی ہے جس کے بیش بہا طبی فوائد ہیں، اس سے بنے لذت بھرے کھانے آپ کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تو آج ہم آپکو پالک کو پورا ہفتہ ترو تازہ رکھنے کے چند آسان طریقے بتائیں گے۔

پتوں والی سبزیوں کے خراب ہونے کی عام وجہ نمی ہے، لہٰذا پالک کواسٹور کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پتے خشک ہوں۔

گیلے یا خراب پتوں کو پھینک دیں، اس کے بعد پالک کو کپڑے یا کاغذ میں لپیٹ کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ اس سے اس کی تازگی برقرار رہے گی۔

اخبار کا استعمال کریں

Advertisement

پالک خریدتے وقت اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ آپ اچھے پتوں والی پالک خریدیں، پالک کو اسٹور کرنے کیلئے پہلے پتوں کو اخبار پر پھیلادیں۔

پھر انہیں لپیٹیں، لپیٹے ہوئے پالک کو زپ لاک بیگ میں رکھ کر اس کو ٹائٹ بند کردیں۔

اس بیگ کو فریج میں ٹھنڈی جگہ پر رکھیں، یہ طریقہ آپ کے پالک کو پورے ہفتے تازہ رکھے گا۔

بند کنٹینر میں اسٹور کریں

اگر آپ پالک کو اسٹور کرنے کیلئے بند کنٹینر کا انتخاب کرتے ہیں تو اسے اسٹوریج سے پہلے دھونے سے گریز کریں۔

دھونے کے بجائے پالک کے پتوں کو الگ کرکے بند کنٹینر کے اندر ململ کا کپڑا پھیلائیں، پالک کے پتوں کو احتیاط سے کپڑے کے اندر لپیٹیں اور کنٹینر کو بند کردیں۔

Advertisement

پھلوں سے دور رکھیں

سیب، کیلے اور کیوی جیسے پھل چونکہ ایتھائیلین گیس خارج کرتے ہیں، جو پھلوں اور سبزیوں کو قدرتی طور پر پکنے میں مدد کرتی ہے۔

پالک کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے اسے ایتھائیلین گیس پیدا کرنے والے رسیلے پھلوں سے دور رکھیں۔

فریز کریں

پالک کے پتوں کو دیرپا تازہ رکھنے کیلئے اس کو فریز کرلیں۔

سب سے پہلے پالک کے پتوں کو الگ کریں، انہیں کاٹ لیں اور انہیں زپ لاک بیگ میں رکھ کر فریزر میں رکھ لیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر