Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیرِاعظم اور روسی صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Now Reading:

نگراں وزیرِاعظم اور روسی صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نگراں وزیرِاعظم اور روسی صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی جہاں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

نگراں وزیراعظم اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات

Advertisement

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین موجود مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کی آپس میں ہم آہنگی کو خوش آئند قرار دیا۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے خطے کے وسیع تر مفاد میں غربت کے خاتمے، معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے اور امن، استحکام و روابط کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کو درپیش ایک جیسے معاشی چیلنجز کے حوالے سے بھی گفتگو کی، انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے جس میں خسارے کا شکار سرکاری اداوں کی نجکاری سر فہرست ہے۔

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پاکستانی حکومت و عوام کی جانب سے سری لنکا کی عوام کیلئے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا، دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین موجود دیرینہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے غزہ میں فلسطینیوں کو اسرائیلی حملوں کی وجہ سے درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا،  انہوں نے فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے، غزہ میں محصور لوگوں تک انسانی مدد پہنچانے کیلئے راہداری کے قیام اور دو ریاستی حل جس کے تحت 1967 میں تفویض کردہ سرحدوں کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو، کے قیام کا مطالبہ کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بیجنگ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Advertisement

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مصروف دن گزارا، نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیم روٹو کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی صحافی ارشد شریف شہید کے قتل پر گفتگو کی اور اسپیشل جے آئی ٹی کو رپورٹ کو جلد حتمی شکل دینے میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے روابط کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

کینیا کے صدر نے پاکستان کے زرعی اور صحت کے شعبے میں تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

گریٹ ہال آف پیپلز میں صدر شی جن پنگ اور خاتون اول پینگ لی-یوان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا، نگران وفاقی کابینہ کے وزراء نے بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی۔

گریٹ ہال آف پیپلز میں منعقدہ عشائیے میں روس، کینیا، ایتھوپیا، منگولیا، ہنگری، سری لنکا سمیت متعدد سربراہان مملکت بھی شریک تھے۔

نگران وزیرِ اعظم نے عشائیے میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر