Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف فارورڈ نیمار کے گھٹنے کی سرجری کا فیصلہ

Now Reading:

معروف فارورڈ نیمار کے گھٹنے کی سرجری کا فیصلہ

برازیل اور الہلال کے فارورڈ نیمار نے بین الاقوامی ڈیوٹی کے دوران بائیں گھٹنے میں لگی چوٹ کی سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق برازیلین فارورڈ نیمار منگل کو یورا گوئے کے ہاتھوں 2-0 کی شکست کے دوران اسٹریچر پر میدان سے باہر لایا گیا تھا۔

نیمار نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ میرے لیے بدترین اور افسوسناک وقت ہے، میں جانتا ہوں کہ مضبوط ہوں لیکن اس بار مجھے اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ نیمار کب تک باہر رہیں گے لیکن گھٹنے کی انجری سے صحت یابی کے لئے معمول کی پیشگوئی 8 سے 10 ماہ تک ہوسکتی ہے۔

برازیل کی فٹبال کنفیڈریشن کے صدر ایڈنالو روڈریگز نے ایک بیان میں کہا کہ برازیل اور عالمی فٹ بال کو نیمار کو صحت مند اور صحت یاب ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ جب وہ میدان میں ہوتے ہیں تو فٹ بال شائقین زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

Advertisement

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے موسم گرما میں سعودی عرب منتقل ہونے والے برازیل کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی حالیہ برسوں میں انجری کا شکار ہیں۔

نیمار گزشتہ سال سربیا کے خلاف برازیل کے افتتاحی میچ میں زخمی ہونے کی وجہ سے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دو میچوں میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

نیمار ٹخنے کی مختلف چوٹوں کی وجہ سے پی ایس جی کے ساتھ اپنے پچھلے دو سیزن کے کئی ماہ تک باہر رہے تھے اور فروری میں ٹخنے کی سرجری کی وجہ سے وہ میدان میں اترنے کے قابل نہیں تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر