Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

Now Reading:

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ
افغان

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پچھلے 40 سال سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے، تاہم اب پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 31 اکتوبر کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی افراد کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے تمام علاقوں میں ایکشن کیا جائے گا جہاں غیر قانونی غیر ملکی آباد ہیں اور ان افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو ان کو پناہ دیں گے۔

19 اکتوبر کو 3248 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 778 مرد، 710 خواتین اور 1760 بچے شامل ہیں۔

Advertisement

افغانستان روانگی کے لیے 82 گاڑیوں میں 215 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے تاہم اب تک کل 51,756 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ 1 اکتوبر کو ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

غیر قانونی افغان باشندوں کو 31 اکتوبر 2023 تک ہر صورت پاکستان سے چلے جانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیڈ لائن کے اعلان کے بعد افغان باشندے رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم  تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں صرف 11 دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم 31 اکتوبر تک غیر قانونی افراد کا ہر صورت پاکستان سے انخلاء ناگزیر ہے۔

معینہ مدت کے بعد غیر قانونی افراد کو پاکستان نہ چھوڑنے کی صورت میں گرفتاری اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان واحد ملک نہیں جس نے غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا، بہت سے ممالک جن میں بڑے ممالک بھی شامل ہیں  مفادات کے تحفظ اور ملکی ترقی کیلئے مختلف مواقعوں پر یہ فیصلے کرچکے ہیں ۔

Advertisement

انٹرنیشنل آگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق ایران نے 2021ء میں 10لاکھ 31 ہزار 757 افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ۔

یورپی یونین ایجنسی آف اسائلم اورانٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق 1.7 ملین افغان شہری بغیر کسی ثبوت، بغیر کسی رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، یہ 1.7 ملین غیر قانونی تارکین وطن کا مخصوص گروہ ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی اور مالی جرائم کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر