عرفان پٹھان
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران بھارتی تماشائیوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم سمیت دیگر ٹیموں کے ساتھ بدسلوکی پر عرفان خان معذرت کرنے کے بجائے ڈھٹائی پر اتر آئے۔
بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران بھارتی تماشائیوں نے افغانستان کے کھلاڑی نوین الحق، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سمیت کئی کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔
بھارتی تماشائیوں کے اس عمل پر پاکستانی ٹیم کے بدترین مخالف گوتم گمبھیر بھی خاموش نہ رہے اور اپنے ہم وطنوں کو آڑے ہاتھے لیا۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد میں کمنٹری کے دوران پاکستانی ٹیم کے خلاف متعصبانہ رویے کو دیکھ کر مجھے بالکل بھی فخر محسوس نہیں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلآخر گوتم گمبھیر بھی بھارتی تماشائیوں کیخلاف پھٹ پڑے
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی تماشائیوں کے رویے پر شکایت کی گئی تو عرفان پٹھان معذرت کرنے کے بجائے ان کے حق میں سامنے آگئے اور گھڑے مردے اکھاڑنے لگے۔
I m still saying it happens. There were many good fans were there who chanted Balaji Zara dheere chalo with love before this trip. But this incident happened too. we moved on and focused on winning rather than crying abt it. pic.twitter.com/k6rEgtrf1w
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 19, 2023
بھارتی شہر احمد آباد میں 14 اکتوبر کو جب روایتی حریف آمنے سامنے آئے تو بھارت نے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا لیکن اس دوران اسٹیڈیم میں موجود بھارتی تماشائیوں کا رویہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رہا جو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی سامنے آیا۔
پاک بھارت ٹاکرے کے دوران اسٹیڈیم میں لاکھوں کی تعداد میں تماشائی تو موجود تھے لیکن ان میں پاکستانی تماشائی صرف گنتی پر شمار کیے جاسکتے تھے جس کی سب سے بڑی وجہ بھارت کی متعصبانہ پالیسی ہے جس کے تحت انہوں نے پاکستانی فینز کو ویزے ہی جاری نہیں کیے اور ایسے میں بھارتی تماشائیوں نے پاکستان کے ساتھ نامناسب رویہ اپنائے رکھا بلکہ کچھ کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
بعد ازاں بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان گھڑے مردے اکھاڑنے لگے اور پی سی بی کی شکایت پر انہیں 17 برس پہلے کا ایک پاکستانی فین کی رویہ یاد آگیا جب پاکستان کے خلاف میچ کے دوران پشاور میں ایک فرد نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی لیکن وہ یہ بھول گئے کہ یہاں تو پوری بھارتی قوم ہی بدتمیزی پر اتر آئی ہے۔
عرفان پٹھان نے گزشتہ روز بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ ہم پشاور میں میچ کھیل رہے تھے تماشائی نے لوہے کی کیل پھینکی جو میری آنکھ کے نیچے لگی لیکن ہم نے اس کا ایشو نہیں بنایا تھا بلکہ پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی ۔
عرفان پٹھان نے کہا کہ پاکستان کو بھارت میں تماشائیوں کے رویے کو ایشو نہیں بنانا چاہیے، ورنہ میں بھی یہ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میں بھی ایسا ہوا تھا لیکن ہم نے ہم اس پر رونے کی بجائے آگے بڑھتے رہے اور کھیل پر فوکس کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
