
بحرین کے ایک اسپتال نے فلسطین مخالف ٹوئٹس کرنے پر بھارتی نژاد ڈاکٹر کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رائل بحرین اسپتال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر فلسطین مخالف ٹویٹس کرنے والے بھارتی نژاد ڈاکٹر سنیل راؤ کو برطرف کردیا ہے۔
ڈاکٹر سنیل راؤ نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ریمارکس غیر حساس تھے۔
ڈاکٹر سنیل راؤ نے ایکس پر متعدد پوسٹس میں اسرائیل کی حمایت کا اظہار کیا جس کی حماس گروپ کو کچلنے کی کوششوں نے غزہ میں انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔
اسرائیل کی حمایت میں ان کی پوسٹس ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حماس کے حملے پر اسرائیل کے جوابی حملے میں غزہ میں تقریبا 4 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
رائل بحرین اسپتال نے ایکس پر بھارتی ڈاکٹڑ کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ ڈاکٹر سنیل راؤ جو انٹرنل میڈیسن کے ماہر کے طور پر کام کر رہے ہیں، نے ایسے ٹویٹس پوسٹ کیے ہیں جو ہمارے معاشرے کے لیے توہین آمیز ہیں۔
— RoyalBahrainHospital (@RBHospital) October 19, 2023
اسپتال کے ترجمان نے مزید لکھا کہ اس بات کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے ٹویٹس اور نظریات ذاتی ہیں اور اسپتال کی رائے اور اقدار کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔
اسپتال ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور ہم نے ضروری قانونی کارروائی کی ہے اور ان کی خدمات کو فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر راؤ نے معافی نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ریمارکس غیر حساس تھے۔
I would like to apologized about the statement that I posted on this platform.
It was insensitive in the context of the current event. As a doctor all lives matter. I respect this country its people and its religion deeply as I have been here for past 10 years.
كلماتي و افعالي— SUNIL J RAO (@shilpasunil_rao) October 19, 2023
ڈاکٹر سنیل راؤ نے کہا کہ میں اس بیان کے بارے میں معافی چاہتا ہوں جو میں نے اس پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا تھا. موجودہ واقعہ کے تناظر میں یہ انتہائی تکلیف دہ تھا۔
ڈاکٹر سنیل راؤ نے مزید کہا کہ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے تمام زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں، میں اس ملک کے لوگوں اور اس کے مذہب کا بہت احترام کرتا ہوں کیونکہ میں گزشتہ 10 سالوں سے یہاں ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News