Advertisement
Advertisement
Advertisement

وارنر اور مارش نے پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کی سب سے بڑی شراکت بناڈالی 

Now Reading:

وارنر اور مارش نے پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کی سب سے بڑی شراکت بناڈالی 

آئی سی سی ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں آسٹریلوی اوپنرز نے پاکستان کے خلاف سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ قائم کردیا۔ 

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کینگروز نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے خلاف بڑا ٹوٹل بنادیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے نہ صرف ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا بلکہ دونوں بلے بازوں نے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی درگت بنائی۔

ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

مچل مارش 108 گیندوں پر 121 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے جب کہ ڈیوڈ وارنر نے 150 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ وہ 124 گیندوں پر 163 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔

Advertisement

پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 200 رنز کی شراکت بنائی ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور ڈیسمونڈ ہائنس نے 1992 میں پاکستان کے خلاف 175 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025 : فائنل سے قبل بڑا فائنل ، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ، پاک بھارت ٹاکرا آج
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر