یونان میں بھی اسرائیل مخالف مظاہرے جاری ہیں جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح یونان میں اسرائیل مخالف مظاہرے جاری ہیں جب کہ اسرائیل کے سفارت خانے کے باہر کیفیسیاس ایونیو پر جمع ہونے والے مظاہرین اور پولیس فورسز کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سنٹاگما میں جمع ہونے کے بعد اسرائیلی سفارت خانے تک مارچ کیا، بعد ازاں مظاہرین اور جائے وقوعہ پر موجود پولیس اہلکاروں کے درمیان اس وقت ہاتھا پائی ہوئی جب مظاہرین نے سفارت خانے کی عمارت کے قریب جانا چاہا۔
یہ بھی پڑھیں: سکھ فار جسٹس کا فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے کیمیکل اور اسٹن گرینیڈ کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف، فلسطینی مزاحمت کے حق میں اور مشرق وسطیٰ میں امن کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا ’’اس جرم پر نیٹو، یورپی یونین اور اسرائیلیوں نے دستخط کیے ہیں جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی تصاویر بھی نذر آتش کیں‘‘۔ اس مظاہرے میں یونانی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس وقت یونانی حکومت اپنے مفادات کی خاطر اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
