Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ، مسلمانوں کے بعد اب سکھ بھی مذہبی منافرت کی زد میں

Now Reading:

امریکہ، مسلمانوں کے بعد اب سکھ بھی مذہبی منافرت کی زد میں

امریکہ میں مسلمانوں کے بعد اب سکھ برادری بھی مذہبی منافرت کا شکار نظر آ رہی ہے جہاں ایک سکھ کو مذہبی منافرت کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک امریکی شخص نے نیویارک سٹی کی ایم ٹی اے بس میں سوار 19 سالہ سکھ لڑکے کو اس کی پگڑی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک میں ایسا نہیں پہنتے اور پھر اس کے بعد اس پر حملہ کر دیا۔

امریکی پولیس نے بس میں پگڑی پہننے کی وجہ سے ایک سکھ نوجوان پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک 26 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کرسٹوفر فلپیوکس کو جمعرات کے روز گرفتار کیا، جنہیں 15 اکتوبر کو کوئنز میں 118 ویں اسٹریٹ اور لبرٹی ایونیو کے قریب بس میں پیش آنے والے واقعے کے بعد جولائی 2021 میں پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق امریکی شخص نے سکھ نوجوان پر فقرے کسنے کے بعد چہرے، پیٹھ اور سر کے پچھلے حصے میں چھرا مارا جس کی وجہ سے اس کے زخم اور درد ہوا۔

Advertisement

پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے بس سے اترنے اور لبرٹی ایونیو کے ساتھ بھاگنے سے پہلے نوجوان کے سر سے پگڑی ہٹانے کی بھی کوشش کی۔

نیو یارک ڈیلی نیوز کے مطابق ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ فلپیوکس کو جولائی 2021 میں مین ہیٹن میں ڈکیتی کی کوشش کے جرم میں دو سال سے زیادہ قید کاٹنے کے بعد پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بروکلین میں سرکاری انتظامیہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں ان کی دیگر گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

سکھ نوجوان نے کہا کہ وہ اس حملے سے خوف اور غصے میں ہے، اس نے مزید کہا کہ کسی شخص کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا ناانصافی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر