Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہفتے میں کتنی بار سرخ گوشت کھانا ذیابیطس کا سبب بن سکتا ہے

Now Reading:

ہفتے میں کتنی بار سرخ گوشت کھانا ذیابیطس کا سبب بن سکتا ہے
ذیابیطس

ہفتے میں کتنی بار سرخ گوشت کھانا ذیابیطس کا سبب بن سکتا ہے

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو گوشت بہت شوق سے کھاتے ہیں تاہم ماہرین نے ایسے تمام افراد کو خبردار کیا ہے کہ ان کی یہ عادت انہیں ذیابیطس میں مبتلا کر سکتی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق ہفتے میں دوبار سرخ گوشت کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے جس سے دنیا کی ایک بڑی آبادی متاثر ہورہی ہے۔

امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق  سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ گوشت کا زیادہ استعمال جیسے ہر ہفتے دو بار کھانا ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو  62 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

ہارورڈ کے محققین اور چان اسکول آف پبلک ہیلتھ نے 216,000 سے زیادہ مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جنہوں نے 36 سال کے فالو اپ کے ساتھ خوراک کے سوالنامے پر کیے تھے۔

اس مدت کے دوران ، 22،000 ایسے شرکاء جنہوں نے پراسیس شدہ اور غیر پروسس سرخ گوشت کا زیادہ استعمال کیا ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص ہوئی جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ سرخ گوشت ذیابیطس کے ساتھ براہ راست منسلک ہے۔

Advertisement

جو لوگ زیادہ سرخ گوشت کھاتے ہیں ان میں اس بیماری کا خطرہ 62 فیصد سے زائد ہوتا ہے، اور پراسیسڈ گوشت کی ہر اضافی سرونگ سے یہ خطرہ  46 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔جب کہ غیر پروسیس شدہ گوشت سے یہ خطرہ  24 فیصد سے زائد ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف  ژاؤ گو کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج غذائی رہنما اصولوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جس میں سرخ گوشت کے استعمال کو محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اور یہ پروسیس شدہ اور غیر پروسس شدہ سرخ گوشت دونوں پر لاگو ہوتا ہے۔

اگرچہ سرخ گوشت کو ذیابیطس کے خطرے سے جوڑنے والا یہ پہلا مطالعہ نہیں ہے، لیکن سائنسدانوں کے نتائج اس حوالے سے مزید تحقیق کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

تاہم سرخ گوشت کے بجائے پروٹین کے دوسرےذرائع  ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے معاوں ثابت ہوسکتے ہیں جیسے کہ گری دار میوے یا پھلیاں، جوکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو 30 فیصد تک کم کر سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ گوشت کا ہفتے میں ایک بار استعمال ان لوگوں کے لیے مناسب ہے جو اپنی صحت اور تندرستی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں کیونکہ اس طرح انہیں پروٹین کی بہتر مقدار مل سکتی ہے۔

سابقہ تحقیق کے مطابق ایسی غذا جس میں ہر طرح کا اناج شامل نہ ہو یا پراسیس شدہ گوشت کی کمی ہو دائمی بیماری کا ایک اہم عنصر ثابت ہوسکتی ہے جو اس وقت جنم لیتی ہے جب لبلبہ انسولین کی زیادہ مقدار پیدا نہیں کرتا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر