Advertisement
Advertisement
Advertisement

21جولائی کا جلسہ کراچی کی عوام کے حقوق کےلئےہے، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

21جولائی کا جلسہ کراچی کی عوام کے حقوق کےلئےہے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ پی ایس پی 25 جولائی کا الیکشن ہارنے کے بعد اور زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق مصطفیٰ کمال نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ21 جولائی 2019 بروز اتوار کو باغ جناح میں پاک سرزمین پارٹی عظیم الشان جلسہ کرے گی۔

باغ جناح کراچی میں مصطفی کمال نے ایک بار پھر عوام سے حقوق کے حصول کے لیے ان کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اکیس جولائی کا جلسہ حکومت گرانے کے لیے نہیں ہےبلکہ کراچی کی عوام کے حقوق کے لیے ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے،عوام کب تک اپنے اوپر ظلم برداشت کریں گے۔

انھوں نے کہا میں کراچی والوں سے پوچھتا ہوں کب تک دیکھو گے کہ ان کا شہر کچرے کا ڈھیر بن رہا ہے، کب تک دیکھو گے کہ نوجوان ڈگریاں لے کر بے روزگار گھوم رہے ہیں، کب تک دیکھو گے کہ مایوسی نسلوں میں پھیل رہی ہے۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ظلم سہہ کر اپنے بچوں کو خاموشی سے دفنانے والا خود بھی ظالم ہیں، اللہ تعالیٰ نے کہہ دیا ہے کہ جو حق بات نہیں کہتا وہ خسارے میں ہے۔

مصطفی کمال نے مزید کہا کہ کراچی میں ساری زبانیں بولنے والے پاک سرزمین پارٹی کے جھنڈے تلے ایک ہیں، بلا تفریق لوگ پی ایس پی میں شامل ہو سکتے ہیں،کراچی والے فیصلہ کریں کہ انہیں ایک ایک کر کے مرنا ہے یا حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر