Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ کی تیاری کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا

Now Reading:

خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ کی تیاری کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا
بجٹ

پشاور: چار ماہ کی بجٹ کی تیاری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق دونوں صوبوں کی نگران حکومتیں 31 اکتوبر تک کے لئے بجٹ کی منظوری دے چکی ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ نگران صوبائی حکومتیں آئین کے آرٹیکل 126 کے تحت صرف چار مہینوں کے لئے بجٹ تیار کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں یکساں موقف پیش کرنے کے لئے پنجاب کے محکمہ خزانہ سے رابطہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اگلے چار ماہ کے بجٹ میں کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شامل نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

پنجاب حکومت کا بجٹ

19 جون 2023 کو نگران پنجاب حکومت نے 1719 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی تھی، تاہم بجٹ میں جاری اخراجات میں 4 ماہ کے لیے 721 ارب روپے، پنشن کے لیے 116 ارب روپے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 325 ارب روپے، کیپیٹل اخراجات کے لیے 277 ارب اور اکاؤنٹ فوڈ میں 395 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے جبکہ 80 سال سے زائد عمر کے پینشنرز کی پنشن میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

ذرائع آمدن کے حصول کے لیے 579 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا، صوبائی محاصل میں 393 ارب اور نان ٹیکس میں 186 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ سیلز ٹیکس میں 240 ارب، نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں 30 ارب کا تخمینہ ہے۔

اس حوالے سے وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے کہا تھا کہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق بزنسز پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا، اسٹامپ ڈیوٹی پر ٹیکس ایک فیصد رکھا گیا، 65 ارب روپے زراعت کے لئے رکھے گئے ہیں، صحت و تعلیم کے بجٹ میں 31 فیصد اضافہ کیا گیا۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بجٹ کی منظوری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کی نگران کابینہ کے آرٹیکل 126 کے تحت چار ماہ کے آمدن اور اخراجات کی منظوری دے دی، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، صوبہ پنجاب 194 ارب روپے اپنے طور پر اکٹھے کرے گا، پنجاب میں 1 ارب روپے سے جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ

20 جون 2023 کو نگران خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال 2023- 24 کے 4 ماہ کیلئے 462 ارب 16 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی تھی۔

نگران وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر برائے خزانہ نے بجٹ بریفنگ میں بتایا تھا کہ نگران حکومت کے پاس جو آئینی اختیارات ہے اس کے مطابق صوبے کے امور کو چلانے کے لئے صرف چار ماہ کے لئے 462 ارب 16 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، جس میں اخراجات جاریہ کے لئے 350 ارب روپے اور ترقیاتی اخراجات کے لئے 112 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

مشیر خزانہ حمایت اللہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم جولائی سے 31 اکتوبرتک تمام منصوبوں کے فنڈزمختص کیے گئے ہیں۔ بندوبستی اضلاع کے لئے 92 ارب روپے سے زائد کی بجٹ کی منظوری دی گئی جبکہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تخمینہ 20 ارب روپے سے زائد لگایا گیا۔

بجٹ میں گریڈ ایک سے 16 ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا اور گریڈ 17سے 22 کےملازمین کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ پنشن میں ساڑھے17 فیصد اضافہ کیا، مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 26 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزارروپے کر دی گئی، صوبائی ملازمین کے سفری الاؤنس میں 50 فیصداضافہ کیا گیا  اور خصوصی ملازمین کے سفری الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا۔

مشیر خزانہ کے مطابق محکمہ پولیس اور جیل خانہ جات ملازمین کا ماہانہ راشن الاونس 681 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کردیا گیا، بی آر ٹی اور صحت انصاف کارڈ میں گزشتہ سال کے بجٹ میں جتنے پیسے رکھے گئے ہیں وہی برقرار رکھا جائے گا، تاہم نگران کابینہ نے نئی بھرتیوں اور نئی گاڑیوں کے خریداری پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ فائیو اسٹار ہوٹلز میں سیمینار اور ورکشاپ اور بیرونی ملک علاج کرانے پر پابندی ہوگی۔

Advertisement

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود نگران حکومت نے کوئی قرض نہیں لیا، نگران حکومت کا نئے ٹیکسز لگانے کا کوئی اختیار نہیں لیکن وفاق کے ذمے صوبے کے جو 850 ارب کے بقاجات ہے اس میں اب تک نیٹ ہیڈل پروفیٹ کی مد میں 5 ارب روپے ادا کردی گئی ہے، باقی بقایاجات کی حصول کے لئے جلد ہی صوبے کا ایک نمائندہ جرگہ وزیر اعظم کے پاس لے کر جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر