
اداکار یاسر حسین نے پاکستانی فلموں میں “آئٹم سانگ” کی حمایت کردی
پاکستانی اسکرین رائٹر و اداکار یاسر حسین نے پاکستانی فلموں میں “آئٹم سانگ” کی حمایت کردی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار یاسر حسین نے اپنے کریئر، اقرا عزیز کے ساتھ تعلق اور فلموں میں آئٹم سانگ کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا بتایا کہ لڑکا اور لڑکی کے درمیان کچھ سالوں کے عمر کا فرق ہونا چاہیے، ویسے تو اقرا عزیز اپنی عمر سے زیادہ میچور ہے لیکن اگر نہ ہو تو شریک حیات میں کسی ایک کو لازمی میچور ہونا چاہیے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اپنے متعلق تنازعات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ فالوورز بڑھانے یا خبروں میں رہنے کے لیے متنازع بات نہیں کرتے، میڈیا کو چلانے کے لیے کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے۔
اداکار یاسر حسین نے فلموں میں آئٹم سانگ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے کلچر کا حصہ ہے، فلموں یا ایوارڈ شوز میں نرگس، ریما یا ریشم جیسی اداکاروں کو گانوں پر پرفارمنس کروانی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کلچر یہی ہوتا ہے کہ جب سے ملک بنا ہے تب سے فلموں میں یہ گانے ہیں، بلکہ اس سے بھی پہلے سے یہ گانے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
خیال رہے کہ پاکستانی اور بھارتی فلموں میں زیادہ تر آئٹم سانگ یا آئٹم نمبر گانے اداکاراؤں پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں کسی بھی اداکارہ کو مختصر لباس میں بولڈ انداز میں بہت سارے مرد ڈانسرز کے ساتھ ڈانس کروایا جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News