Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں کرونا کے مزید 24 کیسز سامنے آ گئے

Now Reading:

سعودی عرب میں کرونا کے مزید 24 کیسز سامنے آ گئے
نماز تراویح

سعودی عرب میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا (کوویڈ 19) وائرس کے مزید 24 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عراق سے آنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کو کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ منقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران سے واپس انے والے ایک شخص میں کرونا کی تصدیق کی گئی تھی کی 12 سالہ پوتی بھی اس وائرس کا شکار ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے مزید سامنے آنے والے 21 کیسز میں تمام افراد مصری شہریت رکھتے ہیں۔ انہیں سعودی عرب میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 45 ہوگئی ہے جب کہ متعدد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں سے آنے والے شہریوں کو سعودی حکومت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر ‘ہیلتھ یونٹ 937’ سے رجوع کریں۔

Advertisement

کروناوائرس کےخطرات، سعودی عرب کاعلاقہ بندکردیاگیا

واضح  رہے  اس سے قبل سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کوکرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بند کردیاگیا تھا۔ سعودی علاقے میں آمدورفت پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ حفاظتی اقدامات کے طور پر اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ مصر، لبنان، اٹلی و دیگر ممالک سے آنے والے افراد 2 ہفتےتک گھروں میں رہیں گے۔ سعودی وزارت داخلہ کاکہناہےکہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے تمام 11 کیسز قطیف سےسامنے آئے تھے۔

اس سے پہلے سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے شکار ممالک سے تعلق رکھنے والے اقامہ ہولڈر یا نئے ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سے آنے والوں کے لیے بھی پابندی عائد کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر