Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کی سربراہی میں 9 مئی سانحہ ملک دشمن سازش سے کم نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

چیئرمین پی ٹی آئی کی سربراہی میں 9 مئی سانحہ ملک دشمن سازش سے کم نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سربراہی میں 9 مئی سانحہ ملک دشمن سازش سے کم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینا وقت کی اہم ضرورت کے منافی ہے، یہ فیصلہ قومی سلامتی اور قومی مفادات کے برعکس ہے جو ملک دشمن عناصر کو تقویت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی ایجنڈوں پر کام کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنا ضروری ہے، ماضی میں ایسا قانون نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف مضبوط فیصلے نہ کئے جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی سربراہی میں 9 مئی کا سانحہ ملک دشمن سازش سے کم نہیں ہے، اس انتشار کے تمام کردار سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں جو ملٹری کورٹس کے علاوہ ممکن نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو سزا سے بچانے کے لئے ملکی مفاد کو داو پر نہیں لگایا جا سکتا، نو مئی کے واقعہ کی وجہ سے بننے والے مقدمات غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں، فوجی تنصیبات پر حملہ آوروں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں زیادہ بہتر اور مؤثر ہو سکتا ہے، اس فیصلے سے نو مئی کے واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا مشکل ہو جائے گا، جو جرائم دفاعی اعتبار سے حساسیت کے حامل ہیں ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیئے۔

Advertisement

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت سے آگے نہ کوئی فرد ہے اور نہ ہی اس پہ لگنے والی فرد جرم ہے، جس فرد کو ملک کا درد  نہیں ملک کا قانون بھی اس کا ہمدرد نہیں بن سکتا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر