Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیم محض آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، آرمی چیف

Now Reading:

تعلیم محض آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، آرمی چیف
جنرل عاصم منیر

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ تعلیم محض آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نسٹ کا سالانہ کانووکیشن ویک یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد کیا گیا جس میں چئیرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کو اعزازات عطا کئے، کانووکیشن ویک میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علموں کو ڈگریاں عطا کی گئیں، نسٹ کے 3500 طلبہ کو 7 مختلف ڈسپلنز میں ڈگریاں دی گئیں، آرمی چیف نے گریجویٹ طلبہ،والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد دی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج طلبہ کی زندگیوں میں نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے، تعلیم محض آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، آج سے شروع ہونے والا نیا باب اہم ترین تبدیلی کا آغاز اور بڑی ذمہ داری کا متقاضی ہے، آپ لوگوں کی ذمہ داریاں اب تبدیل ہوچکی ہیں، نئی ذمہ داری طلبہ کی شخصیت اور زندگی میں کئے فیصلوں سے جھلکنی چاہیے،ملک کودرپیش چیلنجز کا ادراک کرکے تجزیہ کریں،ذہانت اورفکری وسائل سے ان چیلنجز کا حل تلاش کریں، اب طلبہ پر منحصر ہے کہ وہ ملک کو درپیش مشکلات کا اپنی دانش سے کیا حل نکالتے ہیں۔

 

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر