
اسلام آباد پولیس کی جانب سے نواز شریف کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات
اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی سیکیورٹی کے لیے 1200 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس میں 800 پولیس اہلکار جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 400 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سابق وزیر اعظم کا پروٹوکول اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے ہی فراہم کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر 2023 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی پر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دوبارہ تعمیر نو کریں گے، متحد ہو کر نیا پلان بنانا ہوگا، ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا، قومی وقار کو بلند کرنا ہوگا، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا، دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ہوں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی آگے بڑھنا ہوگا، ملک برباد ہوچکا، اب غلطی کی گنجائش نہیں، سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میرے دل کے اندر کبھی بھی انتقام کا کوئی جذبہ نہ لے کر آنا، میں اس قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، میں نے پہلے بھی خدمت کی ہے، اللہ مسلم لیگ ن کو اور بھی توفیق دے کہ خدمت کا سلسلہ جاری رکھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News