Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

ہم ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
جسٹس (ر) مقبول باقر

وفاقی حکومت سے بی آر ٹی ریڈ لائن کوریڈور کی ایکنک سے منظوری کیلئے جلد رابطہ کروں گا، مقبول باقر

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ ہم ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ہائی کورٹ بار سکھر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوگیا مجھے دوستوں نے کہا کہ چھوٹی سی گیدرنگ ہوگی لیکن یہاں پر تو بہت بڑا پروگرام منعقد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے سکھر بار کا بھی بہت بڑا حصہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی اور آئین کی حکمرانی ہو۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے مزید کہا کہ سکھر: ہم سب مل کے اگر کام کریں گے تو اج جو مشکلات ہیں وہ انشاءاللہ انسے جلد چھٹکارا حاصل ہو جائے گا،آئین کی پاسداری ہوگی تو ہماری راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی اور نہ ہی کوئی وجہ رہے گی جس سے ہم ترقی نہ کر سکیں۔

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت سکھر کے ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب کے نقصانات و بحالی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

Advertisement

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری كرده بیان کے مطابق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ سکھر کا دورہ کرنے کا مقصد صوبے کے تیسرے بڑے شہر کا معائنہ کرنا تھا،سڑکوں کے اطراف سے مٹی اٹھوائی جائے،سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کا کوئی بندوبست نہیں، ڈویژنل انتظامیہ کو تین ہفتے کی مہلت دیتا ہوں اگر پھر بھی شہر صاف نہیں ہوا تو کارروائی ہوگی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ شہر کے پارکس کو ٹھیک کرائیں ۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر سکھر سمیع صدیقی اور انکی ٹیم نے سیلاب سے متعلقہ بحالی کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس کمشنر ہاؤس سکھر میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا برگیڈیئر حارث نواز، عمر سومرو، اشعر لعل، پرنسیپل سیکریٹری حسن نقوی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن شیریں ناریجو، سیکریٹری صحت ڈاکٹر منصور، سیکریٹری ورکس نواز سوہو اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر