Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کو آسٹریلیا سے تاریخی شکست

Now Reading:

ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کو آسٹریلیا سے تاریخی شکست
ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کو آسٹریلیا سے تاریخی شکست

ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کو آسٹریلیا سے تاریخی شکست

ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز سے شکست دے دی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 24 واں میچ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان دہلی میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئی بھی ڈچ بلے باز کینگروز کے سامنے نہیں جم سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میکس او ڈاؤڈ 6 اور وکرمجیت سنگھ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کولن ایکرمین 10 رنز اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ 11 رنز، تیجا ندامانورو 14، لوگن وین بیک اور روئیلوف وین ڈیر مروے صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، مچل مارش نے 2 جب کہ مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 44 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 104 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

آسٹریلوی کھلاڑی نے صرف 40 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ ورلڈکپ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

علاوہ ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وانر نے 104 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جب کہ اسٹیون اسمتھ 71 اور مارنس لبوشین 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بِیک نے 4، باس ڈی لیڈے نے 2 جب کہ آرین دت نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر