آج قومی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
سابق وزیر اعلیٰ سندھ و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی چیز میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا سلسلہ چل رہا ہے، الیکشن شیڈول کا اعلان ہونا چاہیے، پورے پاکستان کے لوگ اس کو سفر کر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد پہلی بار 21 لاکھ لوگوں کے گھر گرے ان کو گھر بنا کر دے رہے ہیں اور مالکانہ حقوق بھی دے رہے ہیں، تین چار لاکھ گھر بن چکے ہیں، وفاقی حکومت کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، اسلامی ترقیاتی بینک بھی فنڈ دے رہا ہے لیکن حکومت دلچسپی نہیں لے رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے بھی کہا کہ سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے تاریخی اقدامات کیے، ملک کے لوگوں کے مسائل کا واحد حل الیکشن ہے جو جلد سے جلد کرانا ہی ہمارا مطالبہ ہے، نگران حکومت بھی صحیح کام نہیں کر رہی، ہمارا مقصد صرف صوبے اور ملک کی عوام کی خدمت ہے، نگران حکومت صرف دو سے تین ماہ کی ہوتی ہے لمبی ہونے سے مسلہ ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق نگران حکومت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتی جو آگے والی حکومت جاری نہ رکھ سکے، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ تھا کہ جنوری کے آخری ہفتہ میں الیکشن ہونگے، اس پر تاریخ دے دینی چاہیے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو جانے تو بے چینی ختم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم اس حوالے سے 21 ستمبر 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وتجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔ حتمی فہرستوں کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروادیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
