Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کامحکمہ مال کو خاتون کو پانچ مربع زمین کا فوری قبضہ فراہم کرنےکا حکم

Now Reading:

سپریم کورٹ کامحکمہ مال کو خاتون کو پانچ مربع زمین کا فوری قبضہ فراہم کرنےکا حکم
سپریم کورٹ

افسران کے عہدوں کیساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی

سپریم کورٹ نے 34 سال بعد بھانجی کو ماموں سے حق دلوا دیا، عدالت نے محکمہ مال ڈی جی خان کوخاتون کوپانچ مربع زمین کا فوری قبضہ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے محکمہ مال ڈی جی خان کو سارہ اخترکوپانچ مربع زمین کا فوری قبضہ فراہم کرنے اور ماموں سردارمنصور کو قانونی چارہ جوئی کے تمام اخراجات بھانجی کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کو غیرآئینی، غیرشرعی طریقے سے سلب کیا جا رہا ہے، شرافت سے زمین بھانجی کے حوالے کردیں۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ کیا عدالت کہتی ہے خواتین جو بھی کہیں وہ درست مانا جائے گا؟ جس پرچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ خواتین کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دے رہے، وہی آبزرویشن دی ہے جو بدقسمتی سے معاشرے میں ہو رہا ہے۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ لازمی نہیں ہمیشہ مرد ہی عورت کا حق مارے، جس پرچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی کیس آیا نہیں جس میں عورت نے مرد کا حق مارا ہو۔

Advertisement

وکیل درخواست گزارنے بتایا کہ بھانجی نے اپنی زمین 1989 میں ماموں سردارمنصورکو فروخت کی، فروخت کے20 سال بعد زمین کی ملکیت کا دعوی کیا اور اپنے ہی دستخط سے انکاری ہوگئیں۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ زمین کی خریداری ثابت کرنا خریدار کا کام تھا، جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تین عدالتوں نے درخواست گزار کیخلاف فیصلہ دیا۔

سارہ اختر کے وکیل یاسین بھٹی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ زمین کی مبینہ فروخت کے وقت سارہ اختر نابالغ تھی، سارہ کے ماموں سردارمنصورسابق چیئرمین ضلع کونسل ہیں، سردار منصور نے زمین اپنے کم سن بچوں، اہلیہ، ساس اور سالے کے نام منتقل کرائی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھرسے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر